لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ عوام تو درکنار حکمرانوں کا سایہ بھی ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اگر لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوتے تو ارباب اقتدار کو انتخابات کا اعلان کرنے سے ڈر نہ لگتا۔ عوام اقتدار میں شریک قومی لٹیروں کے ساتھ نہیں، وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو مینڈیٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت نے اقتدار کی ہوس میں خود کو پیپلز پارٹی کے رنگ میں رنگ لیا ہے۔