لاہور (پ ر) تحریک انصاف پی پی 153کی یونین کونسلوں کے پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو رہنما تحریک انصاف ریاض بھٹی نے مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی الیکشن کے ذریعے یو سی عہدیداروں کا انتخاب خالص جمہوریت کی بنیاد ہے جس کا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو بھرپور فائدہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پی پی حلقہ میں عبدالکریم کلواڑ، شبیر سیال اور امجد خان کے حمایتی منتخب عہدیداروں کی کامیابی آئندہ الیکشن کی تیاری میں بڑی فعال ثابت ہو گی۔