لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے اپنے زیر اہتمام ہونیوالے ڈپلومہ جات، ڈپلومہ ان کامرس‘ ڈپلومہ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور ڈپلومہ آف ہوٹل آپریشن کے دوسرے سالانہ امتحان2012ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے پارٹI- میں 6826امیدواران نے حصہ لیا جس میں 3965کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب58.9فیصد رہا اسی طرح پارٹII-میں 8250طلبہ نے شرکت کی جس میں 3812 طلبہ کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 46.21 فیصد رہا۔ رزلٹ بورڈکی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk پرUpload کر دیا گیا ہے۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے مختلف ڈپلومہ جات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
Feb 17, 2013