افغان طالبان کرزئی حکومت کو کچھ نہیں سمجھتے،جان برینن

واشنگٹن (اے پی اے ) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حامد کرزئی کی حکومت کو کچھ نہیں سمجھتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس میں کوئی کردار ادا نہیں کررہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر باراک اوباما کے اعلی سطحی قومی سلامتی کے مشیر جان بریتن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا موجودہ افغان حکومت میں کردار کا کوئی امکان نہیں کیونکہ وہ کرزئی حکومت کو کچھ نہیں سمجھتی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ طالبان افغانستان عمل کے حوالے سے مخلص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کا ایک اہم مقصد طالبان کو آئین کے دائرے میں لانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن