کراچی (نوائے وقت نیوز) ذرائع کے مطابق ایران نے 8 دن بعد تفتان بارڈر پاکستان کیلئے کھول دیا ہے۔ ایران نے انقلابِ ایران کی سالگرہ کے موقع پر 8 دن کیلئے تفتان بارڈر زیرو پوائنٹ اور راہداری سے مکمل طور پر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا تھا جو اب کھول دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 8 دن کیلئے پاکستان اور افغانستان سے ملنے والا بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیتا ہے۔
8 دن کی بندش کے بعد ایران نے پاکستان کیلئے تفتان بارڈر کھول دیا
Feb 17, 2013