ملتوی ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ انتخابات وقت پر ہونگے‘ کارکن تیاری کریں : صدر زرداری


کہوٹہ + کلرسیداں (نامہ نگاران) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخاب ملتوی ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں انتخاب وقت پر ہوں گے کارکن تیاری کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر کو کہوٹہ کلب میں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینٹ میں قائد ایوان سید نیر حسین بخاری، چیئرمین بیت المال زمرد خان بھی موجود تھے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے عددی برتری نہ ہونے کے باوجود آئینی مدت پوری کی، مفاہمتی سیاست سے جمہوری اداروں کو مضبوط کیا، آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا، صوبوں کو خودمختاری دی اور دہشت گردی کی جنگ میں واضح کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گذشتہ انتخابات کے بعد پارٹی تنظیموں کو فراموش کر دیا گیا آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے فریال تالپور سے کہہ دیا ہے کہ آئندہ پارٹی ٹکٹوں کے لئے پارٹی تنظیموں کی رائے کو اولیت دی جائے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پےپلز پارٹی آئندہ اتحادےوں سے ملکر حکومت بنائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار مےں غرےبوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر امداد دی۔ صدر زرداری نے مزےد کہا کہ مےں نے حلف پر سب سے دستخط لئے۔ ہر جگہ تارےخ لکھوائی اور تارےخ رقم کروا رہا ہوں۔ ورکر کا احترم کےا۔ پےپلز پارٹی کی حکومت نے چےئرمےن سےنٹ سےد نےئر حسےن بخاری اور وزےر اعظم راجہ پروےز اشرف جےسے پارٹی کے ورکروں کو اعلیٰ مقام دےا۔ پارٹی نے مجھے صدر بناےا تو شہےد بی بی کی ےاد مےں پارٹی کےلئے جو کچھ ہو سکتا ہے کےا۔ پےپلز پارٹی واحد سےاسی جماعت ہے جو مفاہمتی پالےسی پر گامزن ہے۔ دریں اثناءصدر زرداری نے ہفتہ کو نئے چینی سال کے آغاز کے موقع پر چینی سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر لیوجیان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین لازوال دوستی میں منسلک اور عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ بعدازاں فرانس میں پاکستان کے نامزد سفیر غالب اقبال نے ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی۔ صدر آصف علی زرداری نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ پاک فرانس تجارتی تعلقات کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
صدر زرداری

ای پیپر دی نیشن