”خزانے کو 4ارب روپے کا نقصان“ نیب بلوچستان نے 54افسروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

Feb 17, 2013


کوئٹہ (آئی این پی) نیب بلوچستان نے صوبائی وزراءکے بعد اعلیٰ سرکاری افسروں کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی۔ ایک نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچانے والے 52 اعلیٰ افسروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ان کا تعلق خوراک ، ہیلتھ ، ایجوکیشن ، زراعت ، ایریگیشن، جنگلات اور دیگر محکموں سے ہے۔

مزیدخبریں