بے رحم دہشتگردوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کوہفتے کی شام ایک بارپھرخون میں نہلا دیا، دہشتگردوں نے کرانی روڈ پرہزارہ ٹاؤن سے منسلک سبزی منڈی میں بے گناہ اورمعصوم شہریوں کوایک بارپھرنشانہ بنایا، دھماکے کےبعد ہرطرف افراتفری مچ گئی اورجا بجا خون ہی خون نظرآیا۔ دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز دوردورتک سنی گئی جبکہ اس سے کئی قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مشتعل افراد نے گاڑیوں پربھی پتھراؤ کرکے غم وغصے کا اظہارکیا۔ ادھرگورنربلوچستان ذوالفقارعلی مگسی بھی واقعہ پرسیخ پاہوئے اورانہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کوناقص قراردے دیا، گورنربلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنےوالےادارےیا توملزمان سے خوفزدہ ہیں یاانکا سراغ لگانےمیں ناکام نظرآتےہیں۔
کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اسی سے تجاوزکرگئی، بزدل دہشتگردوں کی سفاکانہ کارروائی کے بعد شہرکی فضا سوگوارہے۔
Feb 17, 2013 | 15:35