لاہور (آئی این پی) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کرنا نہایت مشکل کام ہے‘ مذاکرت کامیاب ہو نا عجوبہ ہی ہوگا ‘موجودہ حالات میں مذاکرات کی کا میابی کا امکان نظر نہیں آتا۔ اپنے ایک انٹر ویو میںکہا کہ ڈرون حملے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں لیکن پھر بھی میں مذاکراتی ٹیم کیلئے دعا گو ہوں‘ طالبان نے ابھی باضابطہ شرائط پیش نہیں کیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے اس لئے فی الحال اس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔