لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری کی مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع آمد کے سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز رواں ہفتے سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی مارچ میں آمد یقینی ہے تاہم حتمی تاریخ طے ہونے کے بعد عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ دیگر شیڈول مرتب کیا جائے گا۔