سپریم کورٹ میں مظفرگڑھ پنچایتی زیادتی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہو گی

Feb 17, 2014

اسلام آباد؍ مظفرگڑھ (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی مظفر گڑھ کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں فضلاں مائی پنچایتی زیادتی کیس پر لئے گئے از خود نوٹس کی آج سماعت کریں گے، پولیس نے مقدمہ کے نامزد 10ملزمان فیض بخش، سعید احمد، غلام یٰسین، محمد نواز، عابدحسین، محمد امین، کریم بخش، عبدالحمید، رحیم بخش اور عظیم بخش کے خلاف چالان مکمل کر کے پہلے ہی علاقہ مجسٹریٹ کوٹ ادو رانا اختر علی کی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

مزیدخبریں