قلعہ احمد آباد (نامہ نگار) قلعہ احمد آباد کی معروف شخصیت اور دوسری جنگ عظیم میں اتحادی فوجوں کے ساتھ جنگ میں حصہ لینے والے سپاہی محمد شفیع المعروف بابا چڑیاں والا 125سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔