برلن(اے پی اے) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تجویز کیا ہے کہ یورپ کے لئے ایک علیحدہ مواصلاتی نیٹ ورک وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اِس بابت فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اگلے ہفتے فرانس کے دورے کے دوران صدر فرانسوا اولانڈ کے ساتھ یورپی کمیونیکیشن نیٹ ورک قائم کرنے کے موضوع کو بات چیت کے ایجنڈے پر فوقیت دیں گی۔ ان کا خیال ہے کہ اس نیٹ ورک کے قائم ہونے کے بعد یورپی حکومتی اہلکاروں اور عوام کی ای میلز اور دوسرے ڈیٹا کی ترسیل امریکہ کی رسائی سے دور ہو سکتی ہے۔جنوبی افریقہ: غیر قانونی سونے کی کان میں 189کان کن پھنس گئے‘ 11 کو نکال لیا گیا جوہانس برگ (اے ایف پی) جنوبی افریقہ میں غیر قانونی سونے کی کان میں 189 کان کنوں کے پھنس گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ11 کان کنوں کو نکال لیا گیا۔