بنگوئی (ثناء نیوز) ہفتے کے روز بین الاقوامی امن دستوں اور پولیس نے بنگوئی شہر کے نواحی علاقے بوائے رابے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رکھا۔ اِس آپریشن میں بین الاقوامی امن دستے کے ڈھائی سو اہلکار اور مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی شامل رہی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بوائے رابے کی بستی سے مسیحی ملیشیا کے حملہ آور نکل کر بنگوئی شہر کی مسلمان آبادی پر حملے کرنے کے علاوہ لوٹ مار اور آگ لگانے کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق بوائے رابے میں چار گھنٹے تک گھر گھر تلاشی کی جاتی رہی۔
وسطی افریقی جمہوریہ : گھر گھر تلاشی خود کار ہتھیار اور ہینڈ گرینیڈز برآمد
Feb 17, 2014