لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب کے نئے گورنر کی تقرری کا معاملہ تاحال زیر التوا ہے۔ اتوار کو رائے ونڈ میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات کے بعد نئے گورنر پنجاب کا نام سامنے آنے کا امکان تھا تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔ مسلم لیگ (ن) کا کوئی ذمہ دار لیڈر گورنر پنجاب کے نام کے حوالے سے گفتگو کرنے کو تیار نہیں۔
گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملہ التوا کا شکار، نواز شریف، شہباز شریف ملاقات میں کوئی نام سامنے نہیں آ سکا
Feb 17, 2015