اوورسیز پاکستانیز کمشن کا قیام شہباز شریف کا مستحسن اقدام ہے: سعیدہ وارثی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ممبر ہائوس آف لارڈز وسابق برطانوی وزیر بیرونیس سعیدہ وارثی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے پنجاب حکومت نے تیزرفتاری سے شاندار اقدامات اٹھائے ہیں۔ شہباز شریف صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا قیام شہباز شریف کا اہم اقدام ہے جس سے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیز کمشن تشکیل دے کر بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...