ڈاکٹر کے قتل ، حملوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال

لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر کے قتل اور قاتلانہ حملوں کیخلاف پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں ہڑتال کی گئی جس سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض متاثر ہوئے جبکہ انکے لواحقین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا جبکہ اس ضمن میں صوبائی دارالحکومت کے میوہسپتال، گنگا رام ہسپتال، سروسز ہسپتال ، جناح ہسپتال ، جنرل ہسپتال، سید مٹھا ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال ، میاں محمد منشی ہسپتال سمیت دیگر کے آؤٹ ڈورز میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کی گئی اور مریضوں کے علاج معالجہ کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث غریب مریض خوار ہوتے رہے اور انہیںشدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہڑتال کے باعث ان ڈورز میں بھی علاج معالجہ متاثر ہوا اور متعدد آپریشن بھی ملتوی ہوئے اور سینکڑوں مریض شدید بیماری کے باعث بھی ہسپتالوں میں داخلے سے محروم رہے جبکہ انتہائی بیمار مریضوں کو ہڑتال کے باعث ایمرجنسیوں کا رخ کرنا پڑا جسکے باعث ایمرجنسیوں میں بھی شدید رش رہا۔ دوسری جانب مریضوں اور انکے لواحقین نے ڈاکٹروں کے روئیے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو کس گناہ کی سزا دی جارہی ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ملزمان کو گرفتار اور ڈاکٹرز کو تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کئے تو ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ طویل بھی ہوسکتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر آؤٹ ڈورز میں 11 بجے تک ہڑتال کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...