ای او بی آئی سکینڈل میں گرفتار ظفر گوندل ضمانت پر رہا، پولیس ثبوت نہ دے سکی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ای او بی آئی سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ظفرگوندل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ظفر گوندل کے وکیل نے عدالت کو بتایا ظفر گوندل کا ای او بی آئی سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیادوں پر انہیں ملوث کرکے گرفتار کیا گیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود پولیس ظفرگوندل کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی لٰہذا عدالت ضمانت منظورکرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ظفر گوندل کو 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کر نے کا حکم دے دیا۔ ظفر گوندل کو گزشتہ سال ای او بی آئی میں 42 ارب کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...