سپریم کورٹ کے باہر دھرنے اور کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں مولانا احمد لدھیانوی سمیت کئی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد (آئی این پی + بی بی سی ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے اور کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر کئی رہنمائوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مذہبی منافرت پھیلانے،کارسرکار میں مداخلت اور لائوڈ سپیکرکے استعمال کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ واضح رہے اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلسنت والجماعت کے ایک رہنما مظہر صدیقی کی نعش کے ہمراہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ جبکہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے ان مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی جماعت کے کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے پولیس ان کیخلاف مقدمات درج کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن