کوئٹہ (آن لائن) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے پر بم دھماکے خلاف وکلاء کی جانب سے پیرکو عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قافلے پر ہفتے کے روز خاران سے واپس آتے ہوئے نوشکی کے قریب روڈ کنارے نصب بم کونا معلوم افراد نے ریموٹ سے اڑایا تھا جس میں چیف جسٹس اور ان کے ساتھ آنے والے تمام افراد محفوظ رہے تاہم ایک گاڑی کو نقصان ہوا تھا جس کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا ، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،اس موقع پر بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ، عدالتوں نے تمام کیسز کو اگلے روز تک ملتوی کر دیا ہے جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔