پاکستان اور بھارت دو طرفہ مذاکرات کی بحالی کے قریب آ رہے ہیں‘ پیشرفت کا خیرمقدم کرینگے: امریکہ

Feb 17, 2015

واشنگٹن( صباح نیوز) امریکی محکمہ ِخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت  دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کے قریب آرہے ہیں، اس لیے کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کا آگے بڑھانے کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔امریکی دفترِ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت عملی تعاون کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے، ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کو بحال کرکے کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔واضع رہے جمعہ کے روز ہندوستانی حکام نے نئی دہلی میں اعلان کیا تھا کہ ان کے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر جلد ہی اپنے ایجنڈے پر پاکستانی رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کے لیے جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔جین ساکی نے نریندر مودی اور نواز شریف ٹیلیفون پر تبصرہ  پر کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں لہذا ہم دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے ضمن میں کسی بھی پیش رفت کا خیرمقدم کریں گے۔واشنگٹن میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے بھارتی دورہ کے دوران صدر اوباما نے نریندرا مودی پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال کیے جائیں۔

مزیدخبریں