اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے واپڈا کو جنرل سیلز ٹیکس جمع نہ کرانے پر نوٹس بھیجا ہے۔ ایف بی آر نے وارننگ دی ہے کہ جی ایس ٹی جمع نہ کرانے پر واپڈا کے اکاﺅنٹس منجمد کر دیں گے۔ بروقت جی ایس ٹی جمع نہ کرانے پر واپڈا کو جرمانہ بھی ہو گا۔ واپڈا کے اعلیٰ افسر ٹیکس جمع نہ کرا کر بینکوں سے انٹرسٹ لیتے ہیں۔ جی ایس ٹی تنازع پر ایف بی آر نے واپڈا کو دوبارہ نوٹس دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واپڈا پر ایف بی آر کے 6 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ ذرائع واپڈا کے مطابق جی ایس ٹی کا معاملہ ٹیکس ٹربیونل میں ہے۔ ٹربیونل کا فیصلہ آنے تک نوٹس کا اجرا درست نہیں ہے۔
جی ایس ٹی جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کا واپڈا کو نوٹس
Feb 17, 2015