سپریم کورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی چودھری وحید کی نااہلی کا حکم معطل کر دیا

Feb 17, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پنجاب کے انتخابی حلقہ  PP-196 سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے چودھری عبدالوحید کو نااہلی کا حکم معطل قراردے دیا جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن ٹریبونل نے چودھری عبدالوحیدکو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں