کوپن ہیگن (اے ایف پی/آئی این پی) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں ریلی نکالی گئی جس میں 30 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ڈینش وزیراعظم نے کہا یہودیوں پر حملہ ڈنمارک پر حملہ ہے۔ پولیس نے دارالحکومت کوپن ہیگن سے حالیہ حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف فرانس میں یہودیوں کی قبریں مسمار کرنے کے الزام میں 5 لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر سویڈش کارٹونسٹ ولاس کاس جان کو خطرے کے باعث روپوش ہوگیا۔