لاہورایک بار پھر دہشت گردی کانشانہ بن گیا،پولیس سول لائن کے باہر دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے کے بعد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہوگئیں،پولیس اورریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کومیو اورگنگارام ہسپتال منتقل کیادھماکے کے بعد شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی سی سی پی لاہوراورڈی جی آپریشنز بھی موقع پرپہنچ گئےاورامدادی کاموں کی نگرانی کی سی سی پی او کے مطابق پولیس لائن میں دھماکہ خودکش تھااورحملہ آورسول لائنز میں داخل ہونا چاہتا تھا لیکن سخت سکیورٹی کی وجہ سے اس نے خود کوباہر ہی اڑا لیا،خودکش حملہ آور کاسر اوردھڑ مل گیا ہے۔سی سی پی اوبم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرشواہد اکٹھے کیے دھماکے سے قریبی ٹرانسفارمر کوبھی شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی