دھماکہ خودکش تھا اورحملہ آورکا ہدف پولیس لائنز تھی:شجاع خانزادہ

Feb 17, 2015 | 18:49

لاہورمیں پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کخودکش دھماکے میں پانچ افرادجاں بحق ہوئے،حملہ آورکاہدف پولیس لائنز تھی لیکن وہ سخت  سکیورٹی کے باعث  اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا،دوسری جانب  مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے لاہور پولیس لائنز میں جائے وقوعہ کادورہ کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ زخمیوں اورلاشوں کومیواورگنگا رام ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کوبہترین طبی امداد دی جارہی ہےان کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،،اور دہشتگرد قوم کوشکست نہیں دے سکتے،،صوبائی وزیربلال یاسین کا کہنا تھا کہ  سخت سکیورٹی کی وجہ سے حملہ آورپولیس لائنز میں داخل نہیں ہوسکا،جس کی وجہ سےکئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔بلال یاسینایک سوال کے جواب میں بلال یاسین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف  جنگ ہرحال میں جیتنی ہے ،جس کیلئے لوگوں میں اعتماد پیداکرنے کی   ضرورت ہے،سابق صوبائی وزیرقانون راناثناء نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف دعوٰی نہیں کررہے،دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے،انہوں نے کہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ،ان کوجڑ سے اکھاڑنے میں وقت لگے گا۔

مزیدخبریں