دنیا میں تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن براؤن کے سیکیورٹی پلان میں سکولوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کئی تجاویز دی گئی ہیں،،جن میں پاکستانی سکولوں کی حفاظت کے لیے ان کے گرد پیس زون کا قیام، مسلح محافظوں کی تعیناتی، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات اور ہنگامی حالت میں کام کرنے والے مواصلاتی نظام کی تنصیب کی تجاویزشامل ہیں،،برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے پشاور میں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے قتل عام کے تناظر میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان تجاویز کے بعد گورڈن براؤن اور نواز شریف کے درمیان پاکستان میں سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ ہوا ہے۔ گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ وہ ’دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلے کرنے کے لیے سکولوں کو تیار کرنے‘ کی راہ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔برطانوی سابق وزیراعظم گورڈن براؤن تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے ایک عالمی ادارے ورلڈ ایٹ سکول کے تحفظاتی منصوبے کی تشہیر کر رہے ہیں،،جو پاکستان اور دیگر ممالک کے جنگ زدہ علاقوں کے سکولوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنایا کیا گیا ہے۔