’’پاکستان سے رشتے مضبوط ہونے چاہئیں‘‘: بھارتی ہائی کمشنر لاہور پہنچ گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان بھارت رشتے مضبوط ہونے چاہئیں پاکستان اور بھارت کے تعلقات بڑھانے کا کام لاہور سے ہو سکتا ہے۔ تعلقات بڑھانے کا ایک طریقہ ہے کہ بزنس کو بڑھایا جائے۔ بعدازاں گوتم بمبانوالہ اہلیہ کے ساتھ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کے گھر گئے۔ خورشید قصوری نے کہا کہ سانحہ پٹھانکوٹ کے بعد دونوں جانب سے مثبت رویوں کا اظہار کیا گیا۔ نریندر مودی کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لئے مددگار ثابت ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...