پانچ چھ بلے باز نہ ملے تو پی ایس ایل کامقصد ختم ہوجائیگا:عبدالقادر

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کے سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا کہ اگر پی ایس ایل پاکستان کو شدت سے درکار پانچ اچھے بلے باز پیدا کرنے میں ناکام رہی تو اس کے انعقاد کا مقصد فوت ہو جائے گا۔ پاکستان کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ ہمارے ہاں قدرتی طور پر اچھے باؤلرز پیدا ہوتے ہیں۔ لیگ کے اختتام پر پانچ اچھے مقامی بلے با زکھا دیںمیں لیگ کو کامیاب قرار دے دوں گابصورت دیگر اسے پاکستان کرکٹ میں موجود خرابیوں سے شائقین کی توجہ ہٹانے کا ایک حربہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ پی ایس ایل کیلئے کچھ عرصہ انتظار کرنا چاہیے تھا اور اس کے انعقاد سے قبل ملک میں کرکٹ کو درپیش مسائل کو حل کیا جانا چاہیے تھا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام چیزوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ بورڈ کو اس لیگ کی طاقت کا اندازہ لگانے کیلئے کوئی منصوبہ بنانا چاہیے تھا اور اسے مقامی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے پلیٹ فارم بنانا چاہیے تھا۔

ای پیپر دی نیشن