گوجرانوالہ : جشن بہاراں دنگل ریلی کل ہو گی

Feb 17, 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پی ایچ اے توفیق احمد بٹ ایم پی اے نے کہا ہے کہ جشن بہاراں دنگل سے ایک دن پہلے کل سہ پہر 3 بجے جشن بہاراں دنگل ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔ ریلی کی قیادت سی پی او وقاص نذیر، کمشنر محمد عامر جان و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے۔ جشن بہاراں ریلی میں رستم پنجاب، رستم گوجرانوالہ سمیت سینئر پہلوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ ریلی کے شرکاء تانگوں گھوڑوں اور بگھیوں پر بیٹھ پر شہر کا چکر لگائیں گے۔ چیئرمین پی ایچ اے توفیق احمد بٹ نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور اس شہر کے کلچرل کو حقیقی معنوں میں زندہ کریں گے۔

مزیدخبریں