کیمپو ڈی لا برائبیرا(سپورٹس ڈیسک) ارجنٹینا میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھانے کے فوراً بعد ریفری کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔حملہ آور نے 48 سالہ سیزر فلورس کے سر، سینے اور گردن میں تین گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا، حکام نے بڑے پیمانے پر اس کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ 25 سالہ والٹر زراٹے کو بھی سینے میں گولی لگی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔