ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم متوازن نہیں :عامر سہیل

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان اور اوپنر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ورلڈکپ سکواڈ متوازن نہیں۔جس ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں کوالٹی سپنرزکی کمی محسوس ہورہی ہے۔اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ورلڈ کپ بھارت میں منعقد ہورہا ہے اور وہاں سپنرز ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں ایسے میں کوالٹی سپنر کی عدم موجودگی باعثِ تشویش ہے۔آپ جب بھارت میں کھیلیں گے تو ایک مستند سپنر نہ کھلانے اور ایک بھاری پیس اٹیک کے ساتھ جانے کا آپ کو خود ہی احساس ہوجائے گاجس کا نتیجہ کچھ اس طرح سے سامنے آئے گا کہ وکٹیں لینے کا سارا دباؤ شاہد آفریدی پر آجائے گا۔اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ٹرننگ ٹریکس پر ایک پارٹ ٹائم بائولر بھی وکٹوں کے انبار لگا سکتا ہے لیکن تب کیا ہوگا جب کسی وکٹ میں ٹرن موجود نہ ہو۔سعید اجمل اور یاسر شاہ کے بعد کوئی ایسا سپنر نظر نہیں آرہا جو تنے تنہا اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...