دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ اور کامران اکمل متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ سے فرصت کے لمحات میں مختلف مقامات سے لطف اندوز ہونے لگے۔قومی سٹارنے گزشتہ روز فیملی کے ساتھ دبئی ڈیزرٹ سفاری کی سیر کی۔وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔ان کی بیوی اور دو بچے بھی ان کے ساتھ ساتھ ہیں ۔حفیظ کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کی فیملی بھی تھی جنہوں نے سیر سے لطف اٹھایا۔