قائد ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت 20 رہنمائوں کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Feb 17, 2016

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنمائوں وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کردی جبکہ عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20رہنمائوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے دونوں رہنمائوں رؤف صدیقی اور وسیم اختر کی عبوری ضمانتوں میں 22فروری تک توسیع کردی ہے۔ دونوں رہنمائوں پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بھی کردیئے ہیں۔ مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم قائد سمیت 20رہنما شامل ہیں۔ عدالت میں پیشی کے بعد وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اندرون سندھ اور شہروں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ پیپلزپارٹی نے پہلے اندورن سندھ کو تباہ کیا اور اب شہروں کو تباہ کررہی ہے جس کے باعث مہنگائی عروج پر ہے اور عوام پریشان ہے۔

مزیدخبریں