کرپٹ افرادکوپکڑنے نہیں دیاجارہا۔۔۔!!!

Feb 17, 2016

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!سب سے زیادہ کرپشن کےخلاف جلسوں میں تقریریں کرنیوالے تحریک انصاف کے لیڈرعمران خان کی حکومت والے صوبے کے پی کے کے احتساب کمیشن کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ حامدخان نے اسلئے استعفیٰ دیدیاہے کہ حکومت کرپٹ افراد کو پکڑنے نہیں دیتی۔ جنرل حامدخان نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ کرپشن کرنیوالوں کو پکڑوجب پکڑنے لگے تو اب پکڑنے نہیں دیاجارہا اور کے پی کے کی تحریک انصاف کی حکومت نے نیب کے آئین میں تبدیلی کرکے اسے غیرموثر بنادیاہے۔ بدقسمتی سے ہمارے قول وفعل کا جوتضا دہے اسی وجہ سے ہم پستی کی طرف جارہے ہیں جب ہمارے احتسابی ادارے کرپشن کےخلاف کام کرتے ہیں تو ہمارے ارباب اختیار ان کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں جیسا کہ سندھ میں ہوا کرپشن کےخلاف کرپٹ عناصر پر اداروں کا گھیرا تنگ کیا تو وہاں بھی اختیارات کی جنگ شروع ہوگئی اور کرپشن اورکرپٹ افراد کو پکڑنے والوں کے راستے میں روڑے اٹکانے شروع کردیئے کئی تو سندھ کے کرپٹ عناصر اپنے اثرو رسوخ سے ملک سے باہر چلے گئے۔کوئی بھی باًضمیرانسان کرپشن ہوتے نہیں دیکھ سکتااس لئے تو جنرل حامد نے استعفیٰ دیکر ایک مثال قائم کردی ہے اورعمران خان کے کرپشن مکاﺅبیانات کی نفی کردی ہے کہ یہ بیانات صرف عوام کو اکسانے اور ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلئے دیئے جاتے ہیں کیونکہ ہر پارٹی اپنے کرپٹ افراد کا تحفظ کرنا اپنا فرض اولین سمجھتی ہے ۔ (محمد اشرف واہلہ قصور)

مزیدخبریں