اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فریال تالپور کی سربراہی میں پی پی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید اور انکی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا پی پی یتیم جماعت نہیں حق لینا جانتی ہے۔ ورکروں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس میں آزادکشمیر کے اتخابات کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی۔ بھرپور عوامی مہم چلائی جائیگی۔ بلاول بھٹو زرداری آزادکشمیر میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
پیپلز پارٹی یتیم نہیں، آزادکشمیر میں بھرپور عوامی مہم چلائی جائیگی : فریال تالپور
Feb 17, 2016