تمام مذاہب نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو پروان چڑھائیں: طاہر محمود اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بین المذاہب بین المسالک مکالمہ اور امن کیلئے کوششیں کرنے والے تمام جماعتوں ، تنظیموں اور حکومتوں کو مظلوم انسانیت کی مدد کیلئے میدان میں آناہوگا، امن کے حصول کیلئے مظلوم اور بے گناہ انسانیت کے بہنے والے خون کو روکنا ہوگا۔ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو پروان چڑھانا چاہئے۔پاکستان میں رہنے والے دوسرے مذاہب کے لوگ دیگر ممالک سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔ یہ بات پاکستا ن علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دوحہ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تمام آسمانی مذاہب ،کتب اور انبیاء پر ایمان اور احترام کا درس دیتا ہے اور جو شخص حضرت عیسی ؑ کو تسلیم نہیں کرتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ اس وقت انتہاپسندی مسلم نوجوانوں میں ہی نہیں غیر مسلم نوجوانوں میں بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن