ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ سماجی خدمت ہی اصل میں انسانیت کی بقاءکا راستہ ہے۔ سماجی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنی ذات کیلئے بھی وقت نکالنا ضروری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم سماجی میدان میں خدمت کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مال ویو ہومز سوسائٹی کے سالانہ اینول پروگرام اور نئے صدر کے انتخاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبران کی متفقہ رائے سے سال2016-17 ءکیلئے چودھری ذوالفقار علی کو صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ فلاح انسانیت کا درس ہمیں نبی اکرم نے دیا ہے اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گا۔ اس موقع پر سابق صدر سلیم ناصر، چودھری لیاقت، رحمان قریشی، میجر حسین مستحسن نے بھی خطاب کیا۔
سماجی خدمت انسانیت کی بقاءکا راستہ ہے: جلال الدین رومی
Feb 17, 2016