بنکاک( بی بی سی ) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک مندر پر بم حملے کے دو ملزموں نے فوجی عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔ مغور نسل سے تعلق رکھنے والے آدم کرادگ عرف بلال اور یوسفو مریلی کو منگل کو بینکاک میں قائم فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ گذشتہ برس اگست میں بینکاک کے مرکزی علاقے میں واقع ایراون مندر پر ہونے والے بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔