لاہور(وقائع نگار خصوصی) پولیس افسران اور اہلکاروں کی یونیفارم سلائی کرنیوالے درزیوں نے سلائی کی عدم ادائیگی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔فاضل عدالت نے آئی جی پنجاب سے 10روز میں وضاحت طلب کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سید کاظم رضا شمسی نے فیصل آباد اور راولپنڈی کے درزیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پولیس یونیفارم تیار کرتے ہیں اور درخواست گزار کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی 2سال سے یونیفارم تیار کر رہے ہیں۔ لیکن سلائی کی رقم ادا نہیں کی گئی۔ راولپنڈی کے درزی نوید اور فیصل آباد کے افتخار نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے یونی فارم کی سلائی کی مد میں 30، 30لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی جا رہی۔
یونیفارم سلائی کے پیسے نہ دینے پر درزیوں کی پولیس افسروں کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست
Feb 17, 2017