براہموس کروز میزائل کی رینج 450 کلو میٹر کرنے پر کام جاری ہے: بھارتی میڈیا

نئی دہلی(آن لائن) بھارت اپنے براہموس کروز میزائل کی موجودہ رینج 290کلو میٹر سے بڑھاکر 450کلو میٹر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی حکام نے بتایا کہ براہموس کروز میزائل میں صرف ایک سافٹ ویئر تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی جسکے بعد یہ میزائل 450کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکے گا، ریاستی دفاعی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کرسٹومز نے میڈیا کو بتایا کہ اس میزائل کا تجربہ دس مارچ کو کیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن براہموس میزائل کا دوسرا ورژن بھی تیار کر ہی ہے، جسکی رینج 800کلو میٹر ہوگی، انہوں نے کہا کہ اس میزائل کی آئندہ دو ڈھائی سالوں میں تیاری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...