کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبے پکتیکا میں بم دھماکہ میں 11 طلباء ہلاک ہو گئے۔ سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ سکول بس بنی۔افغانستان میں پارلیمانی الیکشن شیڈول کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ یہ بات نائب صدارتی ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے انتخابات کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں فنڈز فراہم کرنے والے ڈونرز نے بھی شرکت کی۔ حسین نے کہا اس سلسلہ میں اقوام متحدہ انتخابی انتظامات سے جڑے اداروں کو سپورٹ کرے گی۔
پکتیکا: بم دھماکے میں سکول بس تباہ‘ 11 طلباء جاں بحق
Feb 17, 2017