دہشت گردی خطرات، غیرقانونی مقیم افغانیوں کے خلاف موثر آپریشن کافیصلہ

Feb 17, 2017

پشاور(بیورورپورٹ)دہشت گردی خطرات کے پیش نظر پشاورمیں غیرقانونی طورپر مقیم افغانیوں کے خلاف موثر آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ متعلقہ انٹیلی جنس اداروں کوافغانیوں کی خفیہ چھان بین شروع کرکے اس حوالے سے الرٹ کردیاگیاہے ذرائع نے بتایا کہ پشاورسمیت خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے غیرقانونی طورپر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں نان رجسٹرڈ افغانی پکڑ کر سرحد پار بھجوائے جاچکے ہیں تاہم اس کے باوجودبھی پشاور کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی افغانی موجود ہیں جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں سے اوجھل ہیں تاہم دہشت گردی کی نئی لہر کے نتیجے میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان آپریشنوں کی ازسرنو جائزہ لینے اور پشاورو گردونواح میں ان نان رجسٹرڈ افغانیوں جو سفری دستاویزات کے بغیر مقیم ہیں ان کے خلاف موثر ومنظم آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کےلئے تمام متعلقہ انٹیلی جنس اداروں کو ایسے افغانیوں کی نگرانی کرنے اور پولیس کیساتھ تعاون کرنے کےلئے الرٹ کردیاگیاہے ذرائع نے بتایاکہ جلدہی اس حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیاجائےگا جس کے بعدباقاعدہ موثر آپریشن شروع کردیاجائےگا۔
افغانی، آپریشن

مزیدخبریں