لاہور/ کراچی (نامہ نگار+ آن لائن)لاہور مےں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پرگزشتہ روزپولےس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سےکورٹی ہائی الرٹ کر کے شہر بھر مےں ناکے لگائے تھے آج نما ز جمعہ کے وقتمساجد، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے جائےں گے۔ حساس اداروں کی اطلاع ہے کہ لاہور مےں دہشت گرد دوبارہ کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہےں، شہرکے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات، بس وویگن سٹینڈز اور کاروباری وتجارتی مرا کز اور بازاروں مےں سفید پارچات میں نفری تعینات تھی۔ لاہور پولےس نے گزشتہ روز ہر تھانے کی حدود مےں لوہے کے بےرئےر لگا کر ناکے لگائے تھے۔ جہاں تعےنات اہلکار مشکوک اور بڑی گاڑےوں کو روک کر چےک کرتے رہے جبکہ شہرمےں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔ مزاروں پر بھی سکےورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ آج نماز جمعہ کے وقت مساجد اور امام بارگاہوں مےں پولےس کی بھاری نفر ی تعینات کی جائے گی۔ نمازےوں کو مےٹل ڈ ےٹکٹر سے تلا شی لے کر اندرداخل ہونے دےا جا ئے گا۔ دےنی درسگاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے قرےب گاڑےوں اور مو ٹر سا ئےکلوںکی پارکنگ کی اجازت نہےں دی جائے گی ۔ ہم مساجد سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر ماہرنشانہ باز تعےنات کئے جائےں گے اور ان کے پاس دوربےنےں بھی ہوں گی۔ دریں اثنا سانحہ پشاور کے بعد سندھ میں عدالتوں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، عدالت کے احاطے میں داخلے کے وقت شناخت کرانا اور تلاشی دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ حفاطتی انتظامات کے پیش نظر سائلین، وکلا اور متعلقہ افراد کے لئے شناخت کرانا اور تلاشی دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، مخصوص سٹیکر والی گاڑیوں کو ہی عدالتی پارکنگ میں آنے کی اجازت ہوگی۔ یہ احکامات ممکنہ خدشات کے پیش نظر عمل میں آئے ہیں۔
سکیورٹی ہائی الرٹ/دہشت گرد داخلہ