نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں نئی دہلی کی ایک عدالت نے دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں تین مسلم نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں بارہ سال بعد باعزت بری کر دیا۔ 2005ءمیں دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکے کے کیس میں نئی دہلی کی پٹیالہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو فیصلہ سنایا۔ کورٹ نے ان دھماکوں کے سلسلے میں بارہ سال سے گرفتار کسی بھی شخص کو مجرم قرار نہیں دیا اور بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا۔ واضح رہے کہ بارہ سال قبل دیوالی کے موقع پر دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکوں میں ساٹھ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد دیگر زخمی ہوئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ان بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا البتہ طارق احمد کو دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی جو پہلے ہی بارہ سال تک جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔
رہا
دہلی: سلسلہ وار بم دھماکوں میں ملوث 3 مسلمان بے قصور، 12 برس بعد رہا
Feb 17, 2017