گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریض بیڈ نہ ملنے پر پانچ گھنٹے دربدرکی ٹھوکریں کھانے کے بعد مجبور ہو کر بغیر علاج کروائے گھر روانہ ہو گیا۔ بتاےا گےا ہے سیٹلائٹ ٹاﺅن کا رہائشی ساٹھ سالہ سرور دل کے عارضہ میں مبتلا ہے، جو گذشتہ پانچ روز سے شہر کے واحد سرکاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چکر لگا رہا تھا، وہ علاج کے سلسلہ مےں ہسپتال آےا جہاں پر پانچ گھنٹے ویل چئیر پر بیٹھ کر ہسپتال میں علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا، لیکن نہ تو ڈاکٹرز نے اسکا چیک اپ کیا اور نہ ہی اسے بیڈ مل سکا جس پر سرور کو بغیرعلاج معالجہ کے ہی مایوس ہو کر گھر لوٹنا پڑا، سرور کا کہنا تھا کہ وہ چھ بیٹیوں کا باپ ہے، اسکی بیوی چند سال قبل وفات پا گئی تھی۔ سرور نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ غریبوں کے لیے بنائے گئے اس سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔
بیڈ نہ ملا