مسلم لیگ ن کے 8ارکان اسمبلی کی نااہلی کےلئے ریفرنس سپیکرز کو ارسال

Feb 17, 2017

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سات ارکان اسمبلی او رایک سینیٹر کی نااہلی کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو ریفرنس ارسال کر دیا گیا ۔ سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ریفرنس ارسال کئے ۔ ریفرنس میں رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق ، طلا ل چوہدری ، محسن رانجھا،مریم اورنگزیب ، خواجہ آصف ، دانیال عزیز،سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر پنجاب رانا ثناءاللہ کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی اور سینیٹر پانامہ لیکس پر جھوٹ بول کر آئین اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، ارکان آئین کے آرٹیکل 62ڈی اور ای پر پو را نہیں اترتے، انہوں نے آئین کے آرٹیکل 204،63 ون جی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ ارکان نے عدلیہ کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا۔ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ مذکورہ ارکان کو نااہل کروانے کے لئے ریفرنس الیکشن کمشن آف پاکستان کو مزید کارروائی کے لئے بھجوائیں ۔
ریفرنسز

مزیدخبریں