عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں: صدر ممنون

Feb 17, 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے توقع ظاہر کی ہے سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے عوامی مسائل جن میں پینے کا صاف پانی‘ صحت اور تعلیم کی سہولتیں شامل ہیں کی فراہمی کے لئے اپنا موثر کردارادا کریں گے۔ صدر نے یہ بات ملتان سے صوبائی اسمبلی کے ارکان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت صوبائی اسمبلی کے رکن رانا محمود الحسن کر رہے تھے صدر نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ملک کی حقیقی صورت حال سے آگاہ کریں اور غیر سنجیدہ عناصر کو بے نقاب کریں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان میں پھلوں اور فصلوں سمیت زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے صدر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاں فصلوں اور پھلوں کی کوالٹی بہتر ہوئی ہے وہاں اس کی برآمد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صدر سے ملاقات کرنے والوں میں مظہر عباس رانا‘ رائے منصب علی خان‘ رانا طارق بشیر‘ سلطانہ شاہین‘ رانا شاہد الحسن اور سابق ڈپٹی میئر ملتان محمد نعیم رفیق شامل تھے۔
صدر ممنون

مزیدخبریں