لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو 16 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار رضوان المرتضی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ایک فون کال پر پاکستانی شہری ایمل کانسی کو قانونی ضابطے اور شواہد کے بغیر امریکہ کے حوالے کر دیا۔ نواز شریف، چوہدری نثار ،شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف ڈی جی خان میں درج ایف آئی آر کو ڈی سیل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالتی فیصلہ آنے تک ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود کسی فریق نے جواب جمع نہیں کرایا۔
نوٹس
ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ سے فریقین کو نوٹس جاری
Feb 17, 2017