نیو یارک (اے ایف پی) نیو یارک فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل نے حجاب پہن کر ریمپ پر واک کی، حلیمہ عدن اس سے قبل مس منی سوٹا کے مقابلے میں بھی حجاب پہن کر شرکت کر چکی ہیں۔ 19 سالہ حلیمہ عدن نے نیو یارک فیشن ویک کے ساتویں روز ریمپ پر انٹری دی۔ صومالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہونے والی حلیمہ عدن اب امریکی شہری ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال مس منی سوٹا کے مقابلے میں حجاب پہن کر شرکت کرنے والی پہلی مسلمان خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ماڈل / شرکت
صومالیہ نژاد امریکی ماڈل کی حجاب پہن کر فیشن شو میں شرکت
Feb 17, 2017